Machine Learning Tutorial
اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی شاخیں
آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایک ایسا شعبہ ہے جو کمپیوٹرز کو انسانی ذہانت کی طرح سوچنے اور سیکھنے کے قابل بناتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مختلف شاخیں کون سی ہیں اور وہ کیا کام کرتی ہیں۔
(Expert Systems)
ایکسپرٹ سسٹمز
یہ ایسے کمپیوٹر پروگرامز ہیں جو ماہرین کی طرح کام کرتے ہیں اور مشکل مسائل کا حل نکالتے ہیں، جیسے ڈاکٹرز یا انجینیئرز کے کاموں میں مدد کرنا۔
(Machine Learning)
مشین لرننگ
مشین لرننگ میں کمپیوٹر خود سے سیکھتا ہے۔ اسے تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
(Supervised Learning)
سپر وائزڈ لرننگ
(Unsupervised Learning)
اَن سپر وائزڈ لرننگ
(Reinforcement Learning)
رینفورسمنٹ لرننگ
(Supervised Learning)
سپر وائزڈ لرننگ
اس میں کمپیوٹر کو پہلے سے معلوم ڈیٹا فراہم کیا جاتا ہے، اور وہ اس ڈیٹا سے سیکھتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کمپیوٹر کو ہزاروں تصاویر دیں جن میں کچھ پر "بلی" اور کچھ پر "کتا" لکھا ہو، تو کمپیوٹر ان تصاویر کو دیکھ کر بلی اور کتے میں فرق سیکھے گا۔
(Unsupervised Learning)
اَن سپر وائزڈ لرننگ
اس طریقے میں کمپیوٹر کو کوئی ٹیچنگ نہیں دی جاتی، بلکہ وہ خود ڈیٹا میں پیٹرنز اور گروپس تلاش کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کمپیوٹر کو صرف پھلوں کی تصاویر دیں، تو وہ خود ہی مختلف پھلوں جیسے سیب، کیلے اور آم کو الگ الگ گروپ میں تقسیم کر لے گا، بغیر یہ بتائے کہ یہ کون سا پھل ہے۔
(Reinforcement Learning)
رینفورسمنٹ لرننگ
اس میں کمپیوٹر کسی ایکشن کے بعد ملنے والے نتائج سے سیکھتا ہے، جیسے صحیح یا غلط کا فیڈبیک۔ مثال کے طور پر، اگر آپ ایک روبوٹ کو ایک میچ کھیلنا سکھا رہے ہیں، تو جب وہ صحیح حرکت کرے گا تو اسے انعام
Reward
ملے گا، اور اگر وہ غلط حرکت کرے گا تو اسے نقصان
Penalty
ہوگا۔ اس طرح روبوٹ وقت کے ساتھ بہتر کھیلنے لگے گا۔
(Robotics)
روبوٹکس
روبوٹکس میں ایسے روبوٹ بنائے جاتے ہیں جو خود سے کام کر سکتے ہیں، جیسے صفائی کرنے والے روبوٹس یا فیکٹری میں کام کرنے والے روبوٹس۔
(Computer Vision)
کمپیوٹر وژن
کمپیوٹر وژن وہ تکنیک ہے جس میں کمپیوٹر تصویروں اور ویڈیوز کو سمجھتا اور پہچانتا ہے، بالکل جیسے انسان چیزیں یا چہرے دیکھ کر پہچان لیتے ہیں۔ مثال کے طور پر، کمپیوٹر وژن سے کمپیوٹر چہرے، گاڑیاں، یا کوئی اور چیز تصویروں میں دیکھ کر شناخت کر سکتا ہے۔
(Natural Language Processing)
نیچرل لینگویج پروسیسنگ
یہ شعبہ کمپیوٹرز کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ انسانی زبان کو سمجھ سکیں، بول سکیں، اور جواب دے سکیں۔ اس میں مختلف کام شامل ہیں جیسے
:(Speech to Text)
اسپیچ ٹو ٹیکسٹ

بولی گئی بات کو لکھائی (ٹیکسٹ) میں بدلنا، جیسے کمپیوٹر آپ کی بات کو ٹائپ کر کے دکھائے۔
(Text to Speech)
ٹیکسٹ ٹو اسپیچ

لکھے ہوئے الفاظ کو آواز میں بدلنا، جیسے کمپیوٹر آپ کو کوئی جملہ پڑھ کر سنائے۔
:(Content Extraction)
کانٹینٹ ایکسٹریکشن

کسی لکھے ہوئے ٹیکسٹ میں سے ضروری معلومات نکالنا، جیسے ایک لمبے مضمون سے اہم باتیں تلاش کرنا۔
:(Question Answering)
کویسچن آنسرنگ

سوالات کے صحیح جواب دینا، جیسے آپ کوئی سوال پوچھیں اور کمپیوٹر فوراً صحیح جواب بتا دے۔
: (Text Classification)
ٹیکسٹ کلاسفیکیشن

ٹیکسٹ کو مختلف حصوں میں بانٹنا، جیسے ای میلز کو "اسپام" یا "اہم" کے حصوں میں تقسیم کرنا۔
:(Text Generation)
ٹیکسٹ جنریشن

کمپیوٹر کی مدد سے خودکار طریقے سے نیا مواد تیار کرنا، جیسے آرٹیکل یا کہانیاں لکھنا۔
:(Machine Translation)
مشین ٹرانسلیشن

ایک زبان سے دوسری زبان میں ترجمہ کرنا، جیسے اردو کو انگریزی میں یا انگریزی کو اردو میں تبدیل کرنا۔
خلاصہ
یہ تمام کام مشین لرننگ کی مدد سے ممکن ہوتے ہیں۔ مشین لرننگ کمپیوٹرز کو یہ سکھاتی ہے کہ وہ ڈیٹا سے سیکھیں اور خود بخود اپنی کارکردگی بہتر کریں۔ جب کمپیوٹرز انسانی زبان کو سمجھنے یا اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو مشین لرننگ کے ذریعے وہ وقت کے ساتھ بہتر ہوتے جاتے ہیں۔ مثلاً، جب آپ بار بار اپنی آواز یا مخصوص الفاظ کا استعمال کرتے ہیں، تو مشین لرننگ کمپیوٹر کو ان پیٹرنز کو پہچاننے میں مدد دیتی ہے، جس سے وہ آپ کی بات کو زیادہ بہتر اور درست طریقے سے سمجھنے کے قابل ہو جاتا ہے۔
!اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں ضرور کریں

Article

Discover New Coding Techniques

Stay Updated with our interactive blog posts

All

How to Learn Coding Faster

Learn why coding is essential for your career.

Mubashir Khan
11 jan 2024 . 5 mint read
alt

Tutorials

Mystery of Lorem ipsum

Learn th Fundamentals of coding and start building your own projects.

Mubashir Khan
11 jan 2024 . 5 mint read

Tips

10 useful VS Code Extentions

Discover Helpful tools and resources to enhance your coding skills

Mubashir Khan
11 jan 2024 . 5 mint read
View all

Article

Discover The Latest Blog Posts

Stay Updated with our interactive blog posts

alt
AI

What is Generative AI

Learn how to write clean and maintainable code and maintainable code

alt
The Developers
11 jan 2024 . 5 mint read
alt
Coding

A glimpse into our AI powered future

Discover effective strategies for Testing Code

alt
Zain Malik
11 jan 2024 . 5 mint read
alt
AI

Don't Learn Coding, Try this AI alternatives

Learn why user-centered design is crucial for success,Learn why user-centered design is crucial for success

alt
The Developers
11 jan 2024 . 5 mint read
alt
Coding

Why we always print "Hello World"

What is Mystery behind The Hello world

alt
Sheryar Ahmed
11 jan 2024 . 5 mint read
View all